You are currently viewing ایم کیو ایم وفد کی شہباز شریف سے ملاقات، قومی مفادات کو ترجیح دینے پر اتفاق

ایم کیو ایم وفد کی شہباز شریف سے ملاقات، قومی مفادات کو ترجیح دینے پر اتفاق

لاہور (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔
اس دوران ملکی صورت حال اور سیاسی تعاون کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرنا ہے اور ووٹ کو عزت دینا ہے۔
جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے اتفاق کیا ہے کہ سیاسی مفادات کے بجائے قومی مفادات ترجیح ہیں، عوام کی خدمت کے لیے ہم سب متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وہ تحریک عدم اعتماد اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ایم کیو ایم کے کردار کو سراہتے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے وفد نے شہباز شریف کی ملک وقوم کے لیے خدمات کو سراہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، سب کی ذمہ داری ہے کہ مل کر ملک کو معاشی خطرات سے بچائیں۔
ایم کیو ایم کے وفد نے شہباز شریفسے کہا کہ امید ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور عوام کو مسائل سے نجات ملے گی۔
ایم کیو ایم کا وفد گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار پر مشتمل تھا۔
شہبازشریف کے ہمراہ سینیٹر اسحاق ڈار، رانا ثناءاللہ، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، رانا مشہود اور عطا تارڑ موجود تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.