You are currently viewing ایم ڈی پی ٹی وی اور چیئرمین واپڈا مستعفی

ایم ڈی پی ٹی وی اور چیئرمین واپڈا مستعفی

اسلام آباد (ڈیسک) ایم ڈی پاکستان ٹیلی وژن عامر منظور کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے ختم ہونے کے بعد عامر منظور نے اپنا استعفیٰ نئی حکومت کو پیش کر دیا تھا جسے اب منظور کر لیا گیا ہے، اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی کا اضافی چارج مبشر توقیر کو دے دیا گیا ہے جو ایڈیشنل سیکریٹری وزارت اطلاعات بھی ہیں۔
دریں اثنا چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں، جنرل مزمل 2016 سے اس عہدے سے منسلک تھے، گزشتہ سال اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے پر انھوں نے اپنا استعفیٰ سابق حکومت کو پیش کر دیا تھا لیکن اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے انھیں دوسری بار پانچ سال کے لیے ان کے عہدے پر تعینات کر دیا تھا، حالیہ گورنمنٹ کی تبدیلی کے بعد انھوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے، اطلاعات کے مطابق انھوں نے ذاتی مصروفیات کی بنیاد پر اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے۔