اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے نومبر کے لیے مائع پیٹرولیم گیس کی قیمتوں میں کمی کردی۔
اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر کے لیے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 117 روپے47 پیسے سستا ہوگیا۔
اب ایل پی جی کے 11.8 کلو کے سلنڈر کی نئی قیمت 2962 روپے 17 پیسے ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 96 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور فی کلو نئی قیمت 251 روپے03 پیسے ہوگی۔