You are currently viewing ایل پی جی ایئرمکس منصوبہ گلگت کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے، حافظ حفیظ الرحمن

ایل پی جی ایئرمکس منصوبہ گلگت کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے، حافظ حفیظ الرحمن

گلگت(ڈیسک)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ  حفیظ  الرحمن  کا کہنا ہے کہ ایل پی جی ایئر مکس منصوبہ گلگت  کے عوام  کےلئے ایک تحفہ ہے

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ایل پی جی ایئرمکس منصوبے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل پی جی ایئرمکس منصوبہ گلگت کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے، اس منصوبے کے تحت گلگت کے عوام کو توانائی کے متبادل اور سستا ذرائع فراہم کیاجا رہاہے جس سے جنگلات اور درختوں کی کٹاؤ کے روک تھام میں مدد ملے گی۔ اس منصوبے میں غیرضروری تاخیر نہیں کی جائے ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کمشنر گلگت اور دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ اس منصوبے کے فوری آغاز کو یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سوئی ناردرن کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ ایل پی جی ایئرمکس منصوبے کے پلانٹ کی تنصیب کے ساتھ ہی ڈسٹری بیوشن کو حتمی شکل دی جائے تاکہ عوام کو گیس کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.