لندن (ڈیسک)ٹیسلا اور اسپیکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک، جو اپنے منفرد منصوبوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، اب ایمیزون کے بانی جیف بیزوز کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔
ان سے قبل دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز 2 دہائیاں قبل تک صرف 3 لوگوں کے پاس رہا تھا اور اب وہ تینوں کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2020 کے سے ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں 830 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز ایمیزون کے بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آگئے تھے، جیف بیزوز 2017 سے دنیا کے امیر ترین شخص رہے تھے۔