You are currently viewing ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بدھ کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بدھ کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:14/12/2021 16:27
  • Reading time:1 mins read

ڈھاکہ (ڈیسک)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بدھ کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

ایشیا ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا چھٹا ایڈیشن بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ پہلا میچ میزبان بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا میچ پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے جبکہ تیسرے میچ میں جاپان اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔ٹورنامنٹ میں6 ایشیائی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشا ں ہیں جن میں میزبان بنگلہ دیش، پاکستان، بھارت، جنوبی کوریا، جاپان اور ملائیشیا شامل ہیں۔ ہر ٹیم پانچ پول میچ کھیلے گی اور 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ شیڈول کے مطابق قومی ہاکی ٹیم تیسرا میچ 17 دسمبر کو روایتی حریف بھارت، چوتھا میچ 18 دسمبر کو جنوبی کوریا جبکہ پانچواں اور آخری لیگ میچ 19 دسمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل مقابلے 21 دسمبر جبکہ فائنل 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ گزشتہ سال نومبر میں شیڈول تھا مگر ایشین ہاکی فیڈریشن نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا تھا۔