کولمبو (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ 2023ء کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو 266 رنز کا ہدف دیدیا۔
کولمبو میں جاری میچ میں بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگلادیشی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 265 رنز بناسکی، کپتان شکیب الحسن نے 80 اور توحید ردوئے 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بھارت کی طرف سے شردل ٹھاکر نے 3 اور محمد شامی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
قبل ازیں میچ کے آغاز پر گفتگو کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فلڈ لائٹس میں بھی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ آج کے میچ کےلیے بھارتی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔