You are currently viewing ایشیاکپ: سری لنکا نے بنگلادیش کو 21 رنز سے ہرا دیا

ایشیاکپ: سری لنکا نے بنگلادیش کو 21 رنز سے ہرا دیا

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کرکٹ / کھیل
  • Post last modified:09/09/2023 23:06
  • Reading time:1 mins read

کولمبو (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے 258 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی صرف ٹیم 236 رنز بنا سکی۔
بنگلادیش نے سری لنکا کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
سری لنکا نے مقرر 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز اسکور کیے۔
سدیرا سمارا وکراما نے 93 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ ان کے علاوہ کوشل مینڈس 50 اور پاتھم نسانکا 40 رنز بنا کر قابل ذکر بلے باز رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود اور تسکین احمد نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شورف الاسلام 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
ہدف کے تعاقب میں 55 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کے ساتھ بنگلادیش کا آغاز اچھا رہا تاہم مڈل میں یکے بعد دیگر 4 اہم وکٹیں گرنے کے بعد ہوم ٹیم نے شکیب الیون کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔
اوپنرز مہدی حسن نے 28 اور محمد نعیم نے 21 رنز کی اننگز کھیلیں۔ کپتان شکیب الحسن 3 اور لٹن داس 15 رنز بناسکے۔
توحید ہردوئے اور مشفق الرحیم کے درمیان پارٹنرشپ نے ٹیم کو سنبھالا تاہم مشفق صرف28 رنز بناپائے، توحید ہردوئے نے 82 رنز اسکور کیے۔
مہیش تھیکشنا نے توحید ہردوئے سمیت 3 اہم وکٹیں لے کر بنگلادیش کے جیت کے خواب کو چکنا چور کردیا۔
کپتان داسن شناکا اور متھیشا پتھیرانا نے بھی تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایک وکٹ دونتھ ویلالاگا کے حصے میں آئی۔
یاد رہے کہ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھی بنگلادیش کو باآسانی شکست دی تھی۔