You are currently viewing ایران: 5 جولائی کو دوبارہ صدارتی الیکشن ہوں گے، 2 امیدواروں میں مقابلہ

ایران: 5 جولائی کو دوبارہ صدارتی الیکشن ہوں گے، 2 امیدواروں میں مقابلہ

تہران (نیوز ڈیسک) ایران میں صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نا کرسکا، 5 جولائی کو دوبارہ الیکشن منعقد ہوں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ صدارتی انتخابات میں کسی امیدوار کو اکثریت نا ملنے کے باعث ایران میں 5 جولائی کو دوبارہ صدارتی الیکشن منعقد ہوں گے، صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مسعود پزیشکیان اور سعید جلیلی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کل ہونے والے انتخابات میں جو نتائج سامنے آئے ہیں ان میں مسعود پزیشکیان تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ ووٹ لیکر آگے رہے جبکہ ان کے مضبوط حریف سعید جلیلی نے تقریباً 95 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔
ایران کے صدارتی الیکشن میں محمد باقر 34 لاکھ ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر جبکہ مصطفیٰ پور محمدی محض 2 لاکھ سے کچھ زائد ووٹ حاصل کرسکے۔
ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا جبکہ 2021 میں ہونے والے الیکشن میں ٹرن آؤٹ 48 فیصد تھا، صدارتی انتخابات میں 2 کروڑ 45 لاکھ ووٹوں کی گنتی مکمل کی گئی۔
ایرانی صدارت کے لیے سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی کے درمیان مقابلہ تھا مگر 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نا کرنے کے بعد اب ایران میں 5 جولائی کو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں دوبارہ ووٹ ڈالے جائیں گے۔
یاد رہے کہ سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے باعث ایران میں قبل از وقت انتخابات منعقد ہوئے تھے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7