You are currently viewing ایران نے جوہری ہتھیار بنائے تو ہم بھی پیچھے نہیں رہیں گے، شہزادہ محمد بن سلمان

ایران نے جوہری ہتھیار بنائے تو ہم بھی پیچھے نہیں رہیں گے، شہزادہ محمد بن سلمان

ریاض (ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بناتا ہے یا حاصل کرتا ہے تو سعودی عرب پیچھے نہیں رہے گا۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران سعودی ولی عہد نے خبردار کیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیاروں کی موجودگی ثابت ہوتی ہے تو پھر ریاض کے لیے جوہری ہتھیاروں کا حصول ناگزیر ہو جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ خطے میں سیکورٹی اور طاقت کے توازن کے لیے ہمارے لیے جوہری ہتھیاروں کا حصول مجبوری ہو گی۔
اظہار خیال کرتے ہوئے شہزادہ نے مزید کہا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرنا لاحاصل عمل ہے کیونکہ اسے استعمال نہیں کیا جا سکے گا، دنیا ایک اور ہیروشیما کو برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ فی الحال اسرائیل سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں ، مسئلہ فلسطین اہم ہے اسے دو طرفہ تعلقات کو بحال کرنے کی کوششوں کے دوران حل ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔