تہران(ڈیسک)ایران کے صوبے اصفہان کے کاشان میڈیکل کالج نے اومیکرون کی پہلی ٹیسٹ کٹ تیار کرلی۔
ایرانی خبررساں اداریکے مطابق کاشان میڈیکل کالج کے سربراہ سید علی رضا مروجی نے اس بات کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کٹ کے ذریعے کورونا وائرس کے مختلف ویرینٹس کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس کٹ کی تیاری میں ایک سال کا عرصہ لگا تاہم کورونا ٹیسٹ کی ایک بہترین کٹ تیار کرلی گئی اور اس سلسلے میں دنیا کی دیگر غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے تیار کی جانے والی اس کٹ کے معیار میں کوئی فرق نہیں ہے جبکہ ایرانی کٹ کی قیمت ان کمپنیوں کی کٹس کے مقابلے میں کم ہے۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے 26 نومبر کو نئے کورونا ویرینٹ اومیکرون کا اعلان کرتے ہوئے اس کے تیزی سے پھیلا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کورونا کا یہ ویرینٹ اب تک دنیا کے سو ملکوں میں پھیل چکا ہے۔