You are currently viewing ایرانی فوج کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیارے فراہم

ایرانی فوج کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیارے فراہم

تہران (ڈیسک) ایران کی فوج کو 1084 اقسام کے جدید اسلحہ سے لیس کرنے کے پروگرام کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیارے فراہم کردیئے گئے۔
ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کے آپریشنل یونٹ کو جدید ڈرون طیارے فراہم کردیئے جن کو دور سے کنٹرول کرکے ہدف کو آسانی کے ساتھ نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
ان ڈرون کی اضافی خصوصیت میں مسلسل 20 منٹ محو پرواز رہ کر دشمن کے متحرک اور غیر متحرک اہداف کو درست سمت میں نشانہ بنانے اور گائیڈڈ ہونے کے ساتھ ساتھ دشمن اس کو جام نہیں کرسکتے ہیں۔