You are currently viewing ایرانی عہدیدار کا سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کو ایک ہزار مربع میٹر اراضی کا تحفہ

ایرانی عہدیدار کا سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کو ایک ہزار مربع میٹر اراضی کا تحفہ

  • Post author:
  • Post category:جرم / دنیا
  • Post last modified:21/02/2023 15:48
  • Reading time:1 mins read

تہران (ڈیسک) ملعون برطانوی مصنف سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے لبنانی نژاد امریکی نوجوان ہادی مطر کو ایک ایرانی عہدیدار نے ایک ہزار مربع میٹر اراضی دینے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ملعون سلمان رشدی کے خلاف خمینی کے فتوے کے نفاذ کے لیے عوامی کمیٹی کے سیکرٹری محمد اسماعیل زارعی نے حملہ آور کو ایک ہزار مربع میٹر اراضی دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے اس بہادر نوجوان کے اعزاز میں 1000 مربع میٹر زرخیز اور قیمتی زرعی زمین دی جائے گی۔
اس تحفہ کو ایک خصوصی تقریب کے دوران ھادی المطر کو یا اس کے قانونی نمائندے کے حوالے کیا جائے گا۔
اسماعیل زرعی نے امریکی نوجوان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے، سلمان رشدی پر 12 اگست 2022 کو حملہ کیا گیا تھا جس سے وہ جانبر تو ہو گیا لیکن اس ملعون کی ایک آنکھ ضائع ہو گئیتھی۔
واضح رہے سلمان رشدی نے فروری 1989 میں ایک گستاخانہ ناول “شیطانی آیات” لکھا تھا جس پر پورے عالم اسلام میں زبردست احتجاج کیا گیا تھا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.