تہران (ڈیسک)ایران میں منی بس گہری کھائی میں گرنے سے 16 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق بس صوبے کردستان کے علاقے ماریون سے کامیاران جارہی تھی۔ پولیس حکام نے کہا کہ بس تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر پہاڑی پر بنی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ،جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے حادثات ڈرائیوروں کی غفلت اور گاڑیوں کی خراب حالت کی وجہ سے ہوتے ہیں۔