You are currently viewing ایان علی اسکینڈل کے بعد سپر ماڈل گرل کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ

ایان علی اسکینڈل کے بعد سپر ماڈل گرل کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ

کراچی کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے نے ایان علی اسکینڈل کے بعد ملک کی ممتاز سپر ماڈل گرل کے اثاثوں کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملک کی ایک درجن سے زائد سپرماڈل مختلف اہم شخصیات کی ایما پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ۔ ذڑائع سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی ، حیدرآباد ، لاہور، اسلام آباد ، ملتان اور پشاور کی بعض اہم ماڈل مختلف تقریبات میں شرکت کےلیے بیرون ملک جاتے ہوئے اپنے ہمراہ کروڑوں روپے کی رقم منتقل کرچکی ہیں ۔ کرپشن سے حاصل ہونے والی رقم امریکا ، دبئی ، بینکاک ، برطانیہ ، ملیشیا اور دیگر ممالک میں منتقل کی گئی ہے ۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7