لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگیا۔
عالمی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں آج بھی ائیر کوالٹی انڈیکس 270 ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ اسموگ سے متعلق اگلا ہفتہ مشکل ہے، بچوں کے امتحانات ہورہے ہیں، اس وجہ سے اسکول بھی بند نہیں کرسکتے۔
دریں اثناء اسموگ کے باعث شہریوں کو نزلہ، زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات بڑھتی جارہی ہیں۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو اسموگ سے بچاؤ کے لیے گھر سے ماسک لگا کر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید برآں شدید دھند کے باعث پشاور سے رشکئی تک موٹروے بند کردی گئی جبکہ سندھ اور پنجاب کے کئی میدانی علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔