اسلام آباد (ڈیسک) وزارت دفاع کی طرف سے اہم تعیناتیوں کےحوالے سے بھجوائی گئی سمری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس آج شام 6 بجے بلایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔