You are currently viewing اڈیالہ جیل میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت شروع، عمران، فواد پیش

اڈیالہ جیل میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت شروع، عمران، فواد پیش

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) اڈیالہ جیل میں توہین الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کا آغاز ہوگیا۔
کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن نثار احمد درانی کررہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور عمران خان الیکشن کمیشن کے سماعت کرنے والے ممبرز کے سامنے پیش ہوگئے۔
کیس کی سماعت کے موقع پر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری اور وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل پہنچ چکی ہیں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے جیل ٹرائل کی منظوری دی تھی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7