لاہور (ڈیسک) اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 7 پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچا دی گئیں۔
پاکستانی شہریوں کی لاشیں تیونس سے براستہ جدہ لاہور لائی گئی ہیں جن میں ایک خاتون کی لاش بھی شامل ہے۔
جاں بحق افراد کی میتیں سعودی ائیرلائنز کے ذریعے لائی گئیں جنہیں اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے نمائندے نے وصول کیا بعدازاں لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
حکام کے مطابق تمام افراد کی لاشیں گجرات ڈویژن روانہ کردی گئی ہیں۔