You are currently viewing آرمی چیف نے 9دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
010116116

آرمی چیف نے 9دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 9 دہشت گردوں کو پھانسی دیئے جانے کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے توثیق کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے میڈیا انچارج محمد غوری ولد جاوید اقبال کو پریڈ لین مسجد راولپنڈی جبکہ حرکتِ جہاد اسلامی کے سرگرم رکن عبدالقیوم ولد امیر محمد کو آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر ملتان پر حملے سمیت 7 جرائم میں ملوث ہونے پر موت کی سزا سنائی گئی، دیگر دہشتگردوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کا محمد عمران ولد عبد المنان، القاعدہ کا اہم رکن اکسان محبوب ولد اصغر علی بھی شامل ہیں۔

مزید جن دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا ہوئی ہے، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکنان عبدالرؤف گجر، محمد ہاشم، سلیمان، شفقت فاروقی، لیاقت علی اور محمد فرحان ہیں۔ مجرم عبدالرؤف 4 افراد سید شاکر علی رضوی، سید وقار حیدر، سید ارشد علی اور غلام مصطفیٰ کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پایا گیا۔