You are currently viewing آرمی چیف سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے یوم پاکستان کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں آمد پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف نے شہزادہ خالد بن سلمان کا استقبال کیا۔
تقریب کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کی، جس میں جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں بالخصوص دفاع میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی عرب، پاکستان کے تاریخی اور مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے خیر خواہ رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے پر آرمی چیف نے سعودی وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔
ایک روزہ دورے کے بعد سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان واپس روانہ ہوگئے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.