You are currently viewing آئینی ترمیم، خورشید شاہ نے مسودہ مکمل ہونے کی ڈیڈلائن دیدی

آئینی ترمیم، خورشید شاہ نے مسودہ مکمل ہونے کی ڈیڈلائن دیدی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کا مسودہ دو دن تک مکمل ہو جائے گا۔
خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آئینی کمیٹی میں موجود پی ٹی آئی کے لوگ بے بس ہیں۔
خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، ہم نے بار بار پی ٹی آئی سے مجوزہ ڈرافٹ مانگا لیکن انہوں نے ابھی تک ترامیم نہیں دیں۔
آئینی ترامیم پر خصوصی کمیٹی اجلاس، پی ٹی آئی نے اپنا مسودہ پیش نہیں کیا
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ارکان پارلیمنٹ کے اغواء سے آگاہ کیا، اسپیکر کے سامنے معاملہ رکھا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اسپیکر اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔
خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے طلباء کے احتجاج میں پی ٹی آئی کا ہاتھ ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.