آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم سرد رہنے کا امکان

  • Post author:
  • Post category:سیاست
  • Post last modified:26/02/2016 14:02
  • Reading time:0 mins read

کراچی: ملک بھر میں شدید سردی اور برفباری ہونے کے تحت آئندہ  آنے والے چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں  بھی موسم خشک اور  سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں 12 سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ہے۔