You are currently viewing او آئی سی کا فلسطین میں سماجی، ترقیاتی، تعلیمی اور صحت کے منصوبوں کے لیے امداد کا اعلان

او آئی سی کا فلسطین میں سماجی، ترقیاتی، تعلیمی اور صحت کے منصوبوں کے لیے امداد کا اعلان

جدہ (ڈیسک)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے فلسطین میں سماجی، ترقیاتی، تعلیمی اور صحت کے منصوبوں کے لیے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے بتایا کہ او آئی سی کے ماتحت اسلامی تعاون فنڈ رکن ملکوں کے انتہائی ضرورت مند زمروں میں مدد کررہا ہے، فلسطین کے لیے دی جانے والی امداد اسی زمرے میں شامل ہوگی۔سیکریٹری جنرل نےکہا کہ او آئی سی اسلامی تعاون فنڈ کے ذریعے رکن ملکوں کے سکولوں، ہسپتالوں، انجمنوں، یونیورسٹیوں اور ایمرجنسی اداروں کی مدد جاری رکھے گی۔ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا کہ اسلامی تعاون فنڈ سماجی، تعلیمی، انسانی اور صحت کے شعبوں میں رکن ملکوں کی مدد ہنگامی بنیادوں پر کررہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔