اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اوکاڑہ میں جھولا گرنے سے دو چھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں، پچھلے سال پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) نے بچوں کے جھولوں کی کوالٹی سرٹیفیکیشن لازمی قرار دی تھی۔
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر اوکاڑہ انتظامیہ نے کوالٹی سرٹیفیکیٹ کے بغیر جھولے لگانے کی اجازت دی تو ڈی سی کو گرفتار کرنا چاہئے اور اگر سرٹیفیکیٹ تھا تو پی ایس کیو سی اے کے ذمہ داران کو پکڑا جائے۔