لندن (ڈیسک)کورونا وائرس کی نئی قسم او می کرون ویرینٹ برطانیہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق برٹش منسٹر مائیکل گوو کے مطابق دارالحکومت لندن میں 30 فیصد بیماروں میں اس کا پتہ چل چکا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اومی کرون ویرینٹ دسمبر کے وسط تک برطانیہ میں سب سے زیادہ پایا جانے والا وائرس بن سکتا ہے۔ سکاٹش فرسٹ منسٹر نکولا اسٹروجن نے برطانیہ میں انفیکشن کے سونامی سے خبردار کیا ہے۔ اس ملک میں نئے کورونا مریضوں کی تعداد 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ صرف جمعے کے روز 58 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔