نیویارک (ڈیسک) سابق امریکی صدر براک اوباما نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند جو بائیڈن کی باضابطہ تائید کردی۔
ایک ویڈیو بیان میں سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکی صدر میں جن خوبیوں کی امریکا کو ضرورت ہے وہ سب جو بائیڈن میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بائیڈین امریکا کے سیاہ ترین دور میں قوم کو متحد رکھ سکتے ہیں اور اُن کی رہنمائی کرسکتے ہیں، وہ امریکا کے زخم بھرسکتے ہیں۔ براک اوباما نے کہا کہ 2008ء میں جو بائیڈن کو اپنا ساتھی منتخب کرنا میرے اب تک کے بہترین فیصلوں میں ایک تھا۔