You are currently viewing انگلینڈ  بمقابلہ جنوبی افریقہ :ایک کھلاڑی کورونا کا شکار، پہلا ون ڈے  ملتوی

انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ :ایک کھلاڑی کورونا کا شکار، پہلا ون ڈے ملتوی

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:05/12/2020 14:21
  • Reading time:1 mins read

دبئی (ڈیسک) سوؤتھ  افریقہ کی ٹیم کے ایک کھلاڑی کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کو ٹاس سے محض ایک گھنٹہ قبل ملتوی کردیا گیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ایک کھلاڑی کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا اور اس بات کا عندیا ملا کہ ٹی20 میچوں کے دوران کھلاڑیوں نے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی۔

جمعہ کی دوپہر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کے ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ کیے گئے تاکہ سیریز کا اتوار کو آغاز ہو سکے۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ون ڈے سیریز سے قبل جمعرات کو کیے گئے کورونا کے ٹیسٹ کے دوران جنوبی افریقہ ٹیم کے ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے نتیجے میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.