اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین فیڈل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کی زیر صدارت اجلاس میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔
انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔
ایف بی آر نے ستمبر کے لیے ٹیکس کا ٹارگٹ پورا کرلیا، ستمبر کے لیے ٹیکس کا 1098 ارب کا ٹارگٹ بڑھ کر 1100 ارب ہوگیا۔
یاد رہے کہ تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔