You are currently viewing انڈونیشیا کے مشرقی جزیرے پر 7.6 شدت کا زلزلہ، عمارتوں کو نقصان، شدید خوف وہراس

انڈونیشیا کے مشرقی جزیرے پر 7.6 شدت کا زلزلہ، عمارتوں کو نقصان، شدید خوف وہراس

جکارتہ (ڈیسک) انڈونیشیا کے مشرقی حصے میں واقع ایک کم آبادی والے جزیرے پر منگل کی صبح 7.6 شدت کے زلزلے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ اس کے شدید جھٹکے شمالی آسٹریلیا میں بھی محسوس کیے گئے اور لوگ گھروں سے نکل آئے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے سے دو اسکولوں کی عمارتوں اور 15 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق انہوں نے تین سے پانچ سیکنڈ تک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے۔ زلزلے کا مرکز بحیرہ بندہ میں ملکو صوبے کے تنیمبر جزائر کے قریب تھا جہاں تقریباً ایک لاکھ 27 ہزار افراد مقیم ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے پاپوا اور مشرقی نوسا ٹینگارا صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ انڈونیشیا کی موسمیات اور جیو فزیکل ایجنسی نے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کی تھی تاہم تین گھنٹے بعد اسے واپس لے لیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کے مرکز کی گہرائی 105 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز آسٹریلیا کے شمالی کنارے سے زیادہ دور نہیں تھا۔ شمالی آسٹریلیا میں ایک ہزار سے زیادہ افراد نے جیو سائنس آسٹریلیا کو اطلاع دی کہ انہوں نے زلزلہ محسوس کیا۔ جوائنٹ آسٹریلوی سونامی وارننگ سینٹر نے کہا کہ زلزلے سے مین لینڈ یا کسی جزیرے یا علاقے کو سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7