کولمبو(ڈیسک) انڈر19 ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان افغانستان کے 163 رنز کےتعاقب میں 78 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی ۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 85 رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ بارش کی وجہ سے میچ 46 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا۔افغانستان کی ٹیم نے 9 وکٹ پر 162 رنز اسکور کیے، صدیقی اللہ عطا 29 اور رحمان اللہ 27رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
پاکستان انڈر 19 کیلئے عامر علی اور فہد منیر نے 3/3 وکٹیں حاصل کیں۔ 163رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم 20 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 78 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستانی اننگز میں صرف دو بیٹسمین کپتان روحیل نذیر 16اور عرفان خان 19 رنز بناکر ڈبل فیگرز میں پہنچ سکے۔
افغانستان کیلئے شفیق اللہ غفاری کامیاب بولر رہے، انہوں نے 4 اوورز میں 15 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ میں افغانستان ٹیم کے 8 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔