You are currently viewing انٹرا کورٹ اپیلیں منظور، نیب ترامیم بحال، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

انٹرا کورٹ اپیلیں منظور، نیب ترامیم بحال، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرا کورٹ اپیلیں منظور ہوگئیں۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا ہے۔
بینچ میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔
عدالت عظمٰی نے فیصلے میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی ثابت نہیں کر سکے کہ نیب ترامیم غیر آئینی ہیں۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ پانچ صفر سے سنایا ہے۔
عدالت عظمٰی نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں پر 3 ماہ بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیب ترامیم بحال کر دیں۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ 3 رکنی بینچ کا فیصلہ ثابت نہیں کر سکا کہ نیب ترامیم آئین سے متصادم تھیں۔
یاد رہے کہ 5 رکنی لارجر بینچ نے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت مکمل ہونے کے بعد 6 جون 2024ء کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.