You are currently viewing انوشکا شرما اورویرات کوہلی کی راہیں جدا ہوگئیں

انوشکا شرما اورویرات کوہلی کی راہیں جدا ہوگئیں

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں شروع ہونے والا بھارتی فلم نگری میں بریک اپ کے  سیزن نے اب رخ کیا انوشکا شرما اورویرات کوہلی کا،دونوں کے درمیان ان کے مداح شادی کی خبروں کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے،تاہم دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے قبل ہی الگ ہوگئے ہیں۔

گزشتہ دن اربازخان اور  ملائکہ اروڑہ  کی جوڑی ایک دوسرے سے الگ ہوئی دونوں فلم اسٹار 18 سال ایک دوسرے کے شریک حیات رہے،آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ کی علیحدگی کی وجہ ارجن کپورکے ساتھ بڑھتی ہوئی قربت بتائی جاتی ہے۔

اپنی منفرد اداکاری کے باعث  انڈسٹری میں ایک الگ مقام رکھنے والے اداکار فرحان اختربھی ادھونا سے علیحدہ ہوگئے ہیں۔