You are currently viewing انسٹیکس کو عملی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، فرانس کا دعویٰ

انسٹیکس کو عملی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، فرانس کا دعویٰ

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:14/04/2019 10:42
  • Reading time:1 mins read

پیرس (ڈیسک) حکومت  فرانس نےت ایک بار پھر دعویٰ  کیا ہے کہ وہ ایران کے لیے قائم خصوصی یورپی مالیاتی نظام انسٹیکس کو عملی شکل دینے کی بدستور کوشش کر رہا ہے۔

پیرس میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے لیے قائم خصوصی مالیاتی نظام کو عملی شکل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم بیان میں کسی واضح تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔یورپ نے کئی ماہ کے انتظار کے بعد رواں سال جنوری کے آخر میں ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کے خصوصی مالیاتی نظام انسٹیکس کے قیام کا اعلان کیا تھا لیکن تاحال اس پر عمل درآمد شروع نہیں ہو سکا۔فرانس یورپی کمپنیوں کو ایران کے ساتھ تجارتی اور مالیاتی لین دین میں امریکی پابندیوں کے اثرات سے بچانے کے قائم کیے جانے والے یورپی نظام کی میزبانی کر رہا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.