راولپنڈی (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
وارنٹ گرفتاری راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے جاری کیے۔
عدالت نے مراد سعید، شیریں مزاری، شہباز گِل اور شبلی فراز کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری 9 مئی کے واقعات سےمتعلق کیس میں جاری ہوئے، ان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے 2 اپریل کو علی امین گنڈا پور کو پیش کرنےکا حکم بھی دے دیا۔