You are currently viewing انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپس نصب کرنے کے تجربات کا آغاز

انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپس نصب کرنے کے تجربات کا آغاز

  • Post author:
  • Post category:دنیا / سائنس
  • Post last modified:26/05/2023 12:18
  • Reading time:1 mins read

لاس اینجلس (ڈیسک) ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بدولت انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپس نصب کرنے کے تجربات کا آغاز ہو گیا۔
ایلون مسک کی برین مشین انٹرفیس کمپنی نیورالنک کمپنی کوانسانی دماغ میں کمپیوٹر چپس نصب کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک کی دماغی مشین انٹرفیس کمپنی نیورالنک نے اعلان کیا ہے کہ انہیں یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپس نصب کرنے کے تجربے کی منظوری دے دی ہے۔
کمپنی نے ٹویٹ کیا ہے کہ یہ ایف ڈی اے کے ساتھ قریبی تعاون میں نیورالنک ٹیم کے ناقابل یقین کام کا نتیجہ ہے اور ایک اہم انیشیٹو کا عکاس ہے جو ہماری اس نئی ٹیکنالوجی کو بہت سے لوگوں کی مدد کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
واضح رہے نیورلنک کی بنیاد 2016 میں رکھی گئی تھی اور بنیادی طور پر مسک نے انسانی دماغ اور کمپیوٹنگ آلات کے درمیان ایک نئی قسم کی انٹرفیس ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لیے فنڈ فراہم کیا تھا۔
کمپنی کا دعوی ہے کہ انسانی کھوپڑی میں چپ لگانے سے اعضا کی فعالیت بحال، انسانی حرکت بہتر ، بینائی اور سماعت کے مسائل حل اور پارکنسنز جیسی بیماریوں میں مدد مل سکتی ہے۔