You are currently viewing انتونیو گوتیرس پر اسرائیلی پابندی یو این اسٹاف پر ایک اور حملہ قرار

انتونیو گوتیرس پر اسرائیلی پابندی یو این اسٹاف پر ایک اور حملہ قرار

نیویارک (نیوز ڈیسک) یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی پر اقوام متحدہ نے ردعمل دے دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے اسرائیلی پابندی کو یو این اسٹاف پر ایک اور حملہ قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کو ملک میں داخلے سے روک دیا ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو اسرائیل پر ایران کے بڑے میزائل حملے کی واضح طور پر مذمت کرنے میں ناکامی پر اسرائیل میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7