You are currently viewing انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے سے چند گھنٹے قبل الیکشن کمیشن کی ہدایات

انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے سے چند گھنٹے قبل الیکشن کمیشن کی ہدایات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن 2024ء کے انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے سے چند گھنٹے قبل سیاسی جماعتوں کو ہدایات جاری کردیں۔
ترجمان ای سی پی کے مطابق انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشن کی 400 میٹر حدود میں کسی قسم کی مہم کی اجازت نہیں ہوگی۔
الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق پولنگ اسٹیشن کی 400 میٹر حدود میں ووٹرز کو ووٹ کےلیے قائل کرنے پر پابندی ہے۔
ترجمان کے مطابق پولنگ اسٹیشن کی حدود میں ووٹرز کو ووٹ ڈالنے یا نہ ڈالنے کی التجا کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
ای سی پی ترجمان کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے 100میٹر حدود میں امیدوار کے حق یا مخالفت میں ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹرز کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی پر مشتمل نوٹس پر پابندی ہوگی۔
ترجمان کے مطابق 100 میٹر کی حد میں امیدوار کے حق یا مخالف میں ووٹ ڈالنے کےلیے ووٹرز کی علامات، بینرز یا جھنڈے لگانے پر پابندی ہوگی۔
ای سی پی ترجمان کے مطابق سیاسی جماعتوں کا کیمپ دیہی علاقوں میں پولنگ اسٹیشن سے 400 میٹر کے فاصلے پر ہو گا جبکہ گنجان آبادی والے شہری علاقوں میں 100 میٹر کے فاصلے پر اپنے کیمپ لگاسکیں گے۔
ترجمان کے مطابق ای سی پی کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ذمے داری ڈی آر اوز اور آر اوز، پولیس انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
ای سی پی ترجمان کے مطابق ہدایات کی خلاف ورزی غیر قانونی تصور ہوگی جس پر قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.