پشاور (ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انقلاب باتوں اور دعوؤں سے نہیں بلکہ کام کرنے سے آتا ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کام کرکے دیکھا یا ہے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اینکوبیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چار پانچ ماہ بعد الیکشن میں عوام کا جو بھی فیصلہ آیا سر آنکھوں پر ہو گا، ہم کام کریں گے تو آگے بڑھیں گے ورنہ گھر جائيں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، آنے والے وقت میں پورا پاکستان ڈیجیٹل سہولیات کے ساتھ کام کرے گا جس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ مستقبل کی ضرورت ہے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کااینکوبیشن سینٹر کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ادارہ سنگ میل ثابت ہوگا۔نیشنل اینکوبیشن سینٹر کا یہ منصوبہ نوجوانوں کی ضرویات اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔حکومت نے براڈ بینڈ کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کیے ہیں یہی وجہ ہے یہی وجہ ہے کہ آج مہمند ایجنسی پوری دنیا سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت سے قبل تھری جی اور فور جی کے لائسنسوں کی نیلامی پر پیسے بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی مگر ان کی حکومت نے تھری جی اور فور جی کے لائسنس شفاف طریقے سے دیے