You are currently viewing امریکی گلوکارہ بیلی ایلش 3 جون کو اپنے ورلڈ ٹورکا آغاز کریں گی

امریکی گلوکارہ بیلی ایلش 3 جون کو اپنے ورلڈ ٹورکا آغاز کریں گی

لاس اینجلس(ڈیسک)امریکی گلوکارہ بیلی ایلش 3 جون کو بیلفاسٹ سے اپنے ورلڈ ٹور2022 ہیپئر دین ایور کا آغاز کریں گی۔

بیلی ایلش نے گزشتہ سال ورلڈ ٹور ویئر ڈو وی گو کا اعلان کیا تھا جسے بعد میں کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا اور اب انہوں نے ایک بار پھر اپنے ورلڈ ٹور کا اعلان کرتے ہوئے اپنا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جس کا آغاز وہ 3 جون سے بیلفاسٹ سے کریں گی اور 2 جولائی کو زیورخ میں اختتام پذیرہو گا۔ بیلی ایلش برطانیہ کے پانچ شہروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی جن میں بیلفاسٹ، لندن، گلاسگو ، برمنگھم اور مانچسٹر شامل ہیں۔ بیلی ایلش کے اس اعلان کے بعد جہاں ان کے مداح خوش ہوئے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر ٹور کے ٹکٹ کی قیمت کو لے کر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ بیلی ایلش کے مانچسٹر میں پرفارمنس کا ٹکٹ46.30پاﺅنڈ سے100پاﺅنڈ جبکہ برمنگھم میں اس ٹکٹ کی قیمت39پاﺅنڈ سے90پاﺅنڈ رکھی گئی ہے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ٹور کی نسبت اس ٹور کے ٹکٹ کی قیمت بہت زیادہ ہے۔