بیجنگ (ڈیسک)چین نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے ارکان کا تائیوان کا حالیہ دورہ چین اورامریکا کے تعلقات کی سیاسی بنیاد کو کمزور کرتا ہے۔
روسی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ امریکی کانگریس کے ارکان کا تائیوان کا حالیہ دورہ چین اور امریکہ کے تعلقات کی سیاسی بنیاد کو کمزور کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اس طرح کے اقدامات ون چائناکے اصول اور تین چین۔امریکا مشترکہ اعلامیوں کی شرائط کی صریحا خلاف ورزی کرتے ہیں، جس سے چین امریکاتعلقات کی سیاسی بنیاد کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔