واشنگٹن(ڈیسک)امریکا کے نو منتخب صدر کی حلف برداری کے موقع پر واشنگٹن کو چھاﺅنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 20 جنوری کو امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن حلف اٹھائیں گے۔ سیکورٹی کے پیش نظر امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مزید بکتربند گاڑیاں اور مزید فوجی تعینات کئے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں نے ملکی کانگریس پر چڑھائی کر دی تھی۔ اس موقع پر رونما ہونے والے پر تشدد واقعات اور جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ امریکی حکام نے ان پر تشدد واقعات کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس واقعہ کا ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا تھا۔