You are currently viewing امریکی فوجی اہلکاروں میں صحت جانچنے کے لیے ڈیوائس نصب

امریکی فوجی اہلکاروں میں صحت جانچنے کے لیے ڈیوائس نصب

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی فوج کے ”بیسٹ اسکواڈ کمپیٹیشن“ میں حصہ لینے والے اہلکاروں میں ہیلتھ مانیٹرنگ ڈیوائس نصب کردی گئی۔
مذکورہ ڈیوائس فوج کے میڈیکل میٹریل ڈیولپمنٹ ایکٹیویٹی کی ٹیم نے تیار کی ہے۔
امریکی فوج کے 12 کمانڈز میں سے 12 اسکواڈز مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں جن میں مجموعی طور پر 60 اہلکار شامل ہیں۔

مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام اہلکار ”ہیلتھ ریڈینس اینڈ پرفارمنس سسٹم (HRAPS)“ ڈیوائس پہننے رہیں گے۔
ڈیوائس میں معمولی وزن کا ٹرانسمیٹر نصب ہے جو اہلکاروں کے سینے پر چپکایا گیا ہے۔
مذکورہ ڈیوائس سے حاصل کیا گیا ڈیٹا فوجی افسران اور طبی ماہرین کے پاس دوسری ڈیوائسز پر منتقل ہوتا رہے گا۔
سسٹم بنانے والی ٹیم کی عہدیدار ایملی کروہن نے کہا ہے کہ فوجی مشق میں نہ صرف اہلکاروں کی کارکردگی بلکہ اپنی ڈیوائس جانچنے کا بھی اچھا موقع ملا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ ڈیوائس فوجی کمانڈرز کو اہلکاروں کی ٹریننگ اور جنگی آپریشنز کے دوران ان کی صحت اور کارکردگی سے متعلق آگاہی فراہم کرے گی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7