You are currently viewing امریکی صدر کا وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے قبل مزید قانون سازی کا اشارہ

امریکی صدر کا وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے قبل مزید قانون سازی کا اشارہ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی شکست کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں عوامی رائے کو تسلیم کیا جاتا ہے، 20 جنوری کو اقتدار کی منتقلی پرامن طریقے سے کریں گے۔
صدر بائیڈن کا کملا ہیرس کی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کملا ہیرس نے بہترین مہم چلائی، امریکا کا انتخابی نظام شفاف ترین ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہمیشہ عوام کی رائےچلتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو فون پر مبارکباد دی ہے اور یقین دلایا ہے کہ انتظامیہ ان کی ٹیم کےساتھ کام کرےگی۔
جو بائیڈن نے مزید کہا کہ ہم نے تاریخی صدارت کی، مضبوط معیشت چھوڑ کر جارہے ہیں، ہماری قانون سازی سے امریکی عوام کو اگلے 10سال میں فائدہ ملنا شروع ہوگا۔
صدر بائیڈن نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے پہلے مزید قانون سازی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس 74 دن ابھی باقی ہیں اور ہر دن اہمیت رکھتا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7