واشنگٹن(ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نےافریقی ملک ایتھوپیا کے شورش زدہ علاقےٹیگرئے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے وہاں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
العربیہ ٹی وی کےمطابق امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ٹیگرئے میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ، جن میں بڑے پیمانے پر جنسی تشدد جیسے سنگین اور خطرناک ہتھکنڈے بھی شامل ہیں۔ یہ سب کچھ نا قابل قبول ہے۔ اسے ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دجلہ خطے میں متحارب فریقوں کو جنگ بندی کا اعلان اور اس کی پاسداری کرنی چاہیے۔ اریٹیرین اور امہرہ صوبے کی سکیورٹی فورسز کو ٹیگرئےسے نکلنا ہوگا۔انہوں نے اعلان کیا کہ قرن افریقہ میں ان کے ایلچی جیف فیلٹمین اگلے ہفتے اس خطے میں واپس آئیں گے۔ جوبائیڈن نے کہا کہ مجھے تشدد کے بڑھنے اور ایتھوپیا کے مختلف حصوں میں علاقائی اور نسلی تقسیم کو بڑھنے پر سخت تشویش ہے۔