واشنگٹن(ڈیسک)امریکی حفیہ ادارے اسی آئی اے کی نامزد سربراہ جینا ہاسپل نے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں یہ ادارہ قیدیوں کے ساتھ تشدد کے طریقے استعمال نہیں کرے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے سینیٹ کی انٹیلی جنس ایجنسی سے کہا کہ اگر صدر بھی کہیں گے تو قیدیوں پر تشدد نہیں کیا جائے گا۔ ہاسپل تھائی لینڈ میں سی آئی اے کے ایک خفیہ حراستی مرکز کی نگران بھی رہ چکی ہیں، جہاں مشتبہ افراد کے خلاف تحقیقات کے متنازعہ طریقوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ 2003تا 2005 اس مرکز میں واٹر بورڈنگ کا طریقہ کار بھی استعمال کیا گیا۔ امریکی صدر نے ہاسپل کو اس ادارے کی سربراہ کے لیے نامزد کر رکھا ہے۔ اگر وہ اس عہدے کے لیے منتخب کر لی گئیں تو پہلی مرتبہ اس اہم امریکی ادارے کی کمان ایک خاتون کے ہاتھوں میں آ سکے گی
(این این آئی)