You are currently viewing امریکہ میں کورونا وائرس سے4 لاکھ 43 ہزارسے زائد ہلاکتیں

امریکہ میں کورونا وائرس سے4 لاکھ 43 ہزارسے زائد ہلاکتیں

  • Post author:
  • Post category:دنیا / صحت
  • Post last modified:11/02/2021 12:51
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن(ڈیسک) امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد4لاکھ43ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران امریکہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، لگ بھگ دو کروڑ80 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ17827323سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد9680957 ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.