You are currently viewing امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد40 لاکھ سے تجاوزکرگئی، ایک لاکھ 45 ہزار افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد40 لاکھ سے تجاوزکرگئی، ایک لاکھ 45 ہزار افراد ہلاک

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:22/07/2020 11:48
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن (ڈیسک) امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد40 لاکھ28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں میںاس مہلک وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کی بیشتر ریاستوں میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، ملک میں اب تک کورونا وائرس سے ایک لاکھ45 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک کی بیشتر ریاستوں میںکورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں کی مجموعی تعداد 4028569 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص اس سال 22 جنوری کو ہوئی تھی۔ دریں اثناءامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ امریکی صدر نے تمام امریکی شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اثر پڑے گا۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاونین نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوںکے پیش نظر انہیں نیا لہجہ اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.