امریکہ شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں پر غور کر رہا ہے، بلنکن

واشنگٹن(ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ نئی پابندیوں کے نفاذ کے تناظر میں شمالی کوریا کے بارے میں ان کی حکومت کی پالیسیوں پر نظر ثانی پر غور کیا جارہا ہے۔

این بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بلنکن نے شمالی کوریا کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جو وقت کے ساتھ بدتر ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات کی تھی لیکن شمالی کوریا اپنے جوہری اور میزائل پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.