You are currently viewing امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے کابل میں سکول بم دھماکے کی مذمت

امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے کابل میں سکول بم دھماکے کی مذمت

  • Post author:
  • Post category:جرم / دنیا
  • Post last modified:10/05/2021 12:46
  • Reading time:1 mins read

برسلز (ڈیسک)یورپی یونین (ای یو) اورامریکہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں لڑکیوں کے سکول میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ،کابل کے سید الشہداسکول میں ہفتے کے روز ہونے والے بم دھماکے سے کم از کم 53 افراد ہلاک اور 151 زخمی ہوگئے تھے۔

یورپی یونین کے ایکسٹرنل آپریشن سروس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین افغانستان میں خوفناک دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سکول میں بچوں پر حملہ نہ صرف افغان آبادی پر بلکہ دنیا بھر میں ان سبھی پر حملہ کیا ہے جو خواتین اور لڑکیوں کے مساوی حقوق کا احترام کرتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان کے سکول پر ہونے والے وحشیانہ حملے کی مذمت کی اورمعصوم شہریوں پر حملےاور تشدد کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.